سیالکوٹ(11 دسمبر 2025): سیالکوٹ کے محلہ ڈپٹی باغ کی بزرگ بیوہ کے گھر کا قبضہ واگزار کراکے ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ قبضہ واگزار کرانے کا فیصلہ ڈسپوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے بزرگ خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے فوری طور پر گھر کا قبضہ بزرگ خاتون کے حوالے کرنے کا احکامات جاری کئے۔
ریونیو عملہ نے پیرا فورس کی مدد سے قبضہ واگزار کرنے کی کاروائی میں حصہ لیا۔
بزرگ خاتون کا قریبی رشتے دار گھر پر عرصہ پانچ سال سے قابض تھا۔ اپنے پیغام میں خاتون نے کہا کہ وہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی شکر گزار ہیں کہ اتنا آسان نظام وضع کیا گیا ہے کہ پہلی ہی سماعت میں انکو انصاف ملا، انکے گھر کا قبضہ واگزار کرانے کے احکامات جاری کئے گے ہیں اور قبضہ انکے حوالے بھی کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمر بھر وزیراعلی مریم نواز شریف کو دعائیں دیں گیں اور وہ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی بھی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے بھی گھر پر قبضہ ہو تو وہ فوری مدد کیلئے دفتر ڈپٹی کمشنر رابطہ کر سکتا ہے۔
ناصر چوہدری سیالکوٹ
سیالکوٹ کے محلہ ڈپٹی باغ کی بزرگ بیوہ کے گھر کا قبضہ واگزار کراکے ان کے حوالے کر دیا