ڈیرہ غازی خان چوہدری احمد سے )
پشاور میں اہم ملاقات ۔ ایم این اے سردار عبدالقادر خان کھوسہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملے۔
ڈی جی خان کےایم این اے سردار عبدالقادر خان کھوسہ کی گورنر خیبر پختونخوا سے خصوصی ملاقات، کمشنر امریکہ نیویارک قادری صاحب اور خواجہ نصرالمحمود بھی شریک۔
ایم این اے سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے آج پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں معروف سماجی و روحانی شخصیت خواجہ نصرالمحمود تونسہ شریف سے اور کمشنر امریکہ نیو یارک قادری صاحب بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، وفاقی و صوبائی سطح پر ترقیاتی تعاون اور قومی یکجہتی کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے موجودہ سیاسی و سماجی حالات کے تناظر میں باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔