ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)
ادب سماج انسانیت پبلی کیشنز پاکستان کے زیرِ اہتمام 2026ء میں شائع ہونے والی کتب کی رونمائی و پذیرائی کا اعلان. کسی بھی ادارے سے اشاعت شدہ کتب کی رونمائی و پذیرائی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں . بانی و صدرنشین شہزاداُفق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ادب سماج انسانیت پبلی کیشنز پاکستان کے زیرِ اہتمام 2026ء میں اشاعت پانے والی کتب کی باوقار رونمائی و پذیرائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ادب سماج انسانیت فورم پاکستان ملک بھر کے ادیبوں، شاعروں، محققین اور مصنفین کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اپنی شائع شدہ کتب کی رونمائی کے لیے رابطہ کریں۔اعلامیے کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پاکستانی زبانوں اور ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ تخلیقی و تحقیقی کاوشوں کو قومی سطح پر سراہنا ہے۔ کسی بھی ادارے سے شائع شدہ کتب کے مصنفین اپنی کتابوں کی رونمائی اور تعارفی نشست کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام میں منتخب کتب پر اہلِ قلم اور ناقدین کی آرا، تعارفی گفتگو اور پذیرائی کے مراحل شامل ہوں گے۔
ادب سماج انسانیت فورم پاکستان گزشتہ برسوں سے ادب، سماج اور انسانیت کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے اور سالانہ بنیادوں پر ادبی تقریبات، ورکشاپس اور کتب کی رونمائی کے ذریعے اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔ سال 2026ء کی یہ تقریبات بھی اسی تسلسل کی ایک کڑی ہوں گی، جن میں ملک بھر سے ادبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔