اسلام آباد (ڈیلی جستجو)کرسمس اور قائداعظم ڈےکی آمد کےموقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان فائنل کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہےکہ پنجاب کے 2900 سےزائد گرجاگھروں کی سیکیورٹی پر 30 ہزار پولیس افسران واہلکارتعینات ہونگے۔
لاہور میں 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں پر 5 ہزار سےزائد پولیس افسران واہلکار فرائض انجام دیں گے،قائداعظم ڈےپرمنعقدہ تقریبات کی سیکیورٹی پر1ہزارسےزائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی،حساس گرجاگھروں پراضافی نفری تعینات ہوگی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا ہےکہ حساس گرجاگھروں اوراہم مقامات کی سیکیورٹی پرکمانڈوز اورسنائپرز تعینات کئےجائیں گے،ڈولفن سکواڈ،پیرو،ایلیٹ پولیس کی ٹیمیں پٹرولنگ یقینی بنائیں۔