وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کےوژن ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پالیسی مطابق ہونہار لیپ ٹاپ سکالرشپ بی ایس پروگرامز گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ شعبہ جات کیمسٹری،کمپیوٹر سائنسز،انگلش،فزکس،اردو طلباء وطالبات کے اعزاز میں سی ایم لیپ ٹاپ ڈسٹریبیوشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

احمدپورشرقیہ( پ ر ) وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کےوژن ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پالیسی مطابق ہونہار لیپ ٹاپ سکالرشپ بی ایس پروگرامز گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ شعبہ جات کیمسٹری،کمپیوٹر سائنسز،انگلش،فزکس،اردو طلباء وطالبات کے اعزاز میں سی ایم لیپ ٹاپ ڈسٹریبیوشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف سے ہوا۔مہمان خصوصی پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد حسین مغل نےدیگر معزز مہمانان گرامی میں وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی،پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کنٹرولر امتحانات،پروفیسر محمدفیصل،لیکچرر اعجاز الحق،لیکچرر عمیر الرحمن،والدین کے ساتھ پچاس طلباء وطالبات میں میرٹ لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد حسین مغل نے استقبالیہ دیتے ہوئےکالج سٹوڈنٹس کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم وتربیت و جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہم ملک و قوم کی حقیقی خدمت کرسکتے ہیں۔سٹوڈنٹس والدین نے سی ایم صاحبہ اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔اس موقع پر سی آئی آئیز لیکچررز حسن رضا جعفری،ملک عمران،اسد عباس،عائشہ ظفر،صونم سعید کے ساتھ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *