ٹھٹہ پولیس کی کامیاب اور دبنگ کارروائیاں

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجازچانڈیو مھرانوی سے
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب اور دبنگ کارروائیاں
گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
3 گٹکا مٹیریل سپلائر/ فروش اور 3 منشیات فروش سمیت 6 ملزمان گرفتار، 100 کلو گٹکا مٹیریل، 550 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 آلٹو کار، 1 کلٹس کار اور 59 بیگز دیسی شراب برآمد، مقدمات درج
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر
تھانہ ٹھٹہ، مکلی، جھرک اور جھمپیر پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 3 گٹکا مٹیریل سپلائر/ فروش ملزمان زیشان ولد اقبال مسیع، محمد اسماعیل ولد سرفراز راجپوت، اشرف ولد مشتاق سموں اور 3 منشیات فروش ملزمان زین العابدین ولد عبداللہ ملاح، مظفر حسین ولد محمد امین سموں اور ممتاز علی ولد علی محمد درس کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 100 کلو گٹکا مٹیریل، 550 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 آلٹو کار، 1 کلٹس کار اور 59 بیگز دیسی شراب برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر منشیات آرڈیننس اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔پولیس کی کامیاب اور دبنگ کاروائیوں پر ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی ایس ایچ اوز اللہ وسایو نوھڑیو زیاد نوناری اور دیگر سمیت پوری پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *