ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی

ھٹہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی
کرمنل گینگ کے 2 کارندے گرفتار
جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد، مقدمات درج
ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر عبدالحمید رودنانی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر دانداری لنک روڈ درگاہ سلیم شاہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے جرائم کے ارادے سے کھڑے 2 کرمنلز صاحب ڈنو ولد ابراہیم ڈوکی اور عمران ولد پیر محمد ڈوکی کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل اور ملزم صاحب ڈنو ڈوکی سے پسٹل برآمد کرلیا۔
ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گاڑہو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے
ترجمان ٹھٹہ پولیس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *