آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کر دی

    (ویب ڈیسک) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کر دی۔ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے یکم مئی سے پانچ مئی تک ہڑتال کی افواہ بے بنیاد قرار دیدی۔ وائس چئیر مین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ملک بھر میں تمام پٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بلا تعطل پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی، ہڑتال سے متعلق خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔ نعمان علی بٹ نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، پٹرول پمپس کھلے ہیں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *