عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت 8 فیصد اضافے کے بعد 125 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو چار سال کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل (WTI) 7 فیصد اضافے کے ساتھ 109 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ اماراتی خام تیل “مربن” بھی 113 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل اور بحری ناکہ بندی کے تسلسل سے عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

معاشی تجزیہ کار خبردار کر رہے ہیں کہ اگر موجودہ کشیدگی برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی عالمی منڈی متاثر ہوگی بلکہ اس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں، خصوصاً درآمدی تیل پر انحصار کرنے والے ممالک پر زیادہ پڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *