ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی
گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
2 ملزمان گرفتار، 250 کلو گٹکا مٹیریل، 105 پڑیاں انڈین گٹکا اور 1 رکشہ لوڈر برآمد، مقدمہ درج
ایس ایچ او تھانہ جھمپیر انسپیکٹر محمد اسلم گگو بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ نوری آباد تا جھمپیر روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے رکشہ لوڈر میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 ملزمان مصری ولد پپو جھوگی اور سمیر ولد فتع محمد جھوگی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے رکشہ لوڈر کو قبضے میں لیکر 250 کلو گٹکا مٹیریل اور 105 پڑیاں انڈین گٹکا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ جھمپیر پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی