ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپورٹر ایم اعجاز چانڈیو مہرانوی سے
سی این جی قیمتوں میں اچانک اضافہ، ڈرائیور ایسوسی ایشن کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان
ٹھٹہ مکلی میں سی این جی کی قیمتوں میں اچانک اضافے اور مبینہ طور پر غیر معیاری گیس کی فراہمی کے خلاف ڈرائیور ایسوسی ایشن نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈرائیور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کی جانب سے بغیر کسی سرکاری اعلان کے قیمتیں بڑھا کر 270 سے 280 روپے فی کلو تک کر دی گئی ہیں، جو سراسر ناجائز اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گیس کا معیار بھی انتہائی ناقص ہے جبکہ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر قیمتیں کم کر کے سرکاری نرخ بحال نہ کیے گئے اور ملاوٹ شدہ گیس کی فراہمی بند نہ کی گئی تو وہ ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور ٹریفک معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ڈرائیور ایسوسی ایشن نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر سی این جی اسٹیشنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
سی این جی قیمتوں میں اچانک اضافہ