کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت نے 5 اور 6 اپریل (اتوار اور پیر) کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے مسیحی ملازمین کو ایسٹر کے موقع پر 5 اور 6 اپریل کو چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے اتوار اور پیر کو بند رہیں گے جب کہ لوکل کونسلز اور کارپوریشنز میں بھی چھٹی ہوگی۔