تحصیل احمد پور سیال میں سیوریج کے آلودہ پانی سے سبزیاں اگانے کا سلسلہ تھم نا سکا

جھنگ ۔تحصیل احمد پور سیال میں سیوریج کے آلودہ پانی سے سبزیاں اگانے کا سلسلہ تھم نا سکا، آلودہ سبزیاں کھانے سے شہریوں میں مختلف بیماریوں پھیلنے لگی ہیں، جبکہ طبی ماہرین نے اس صورتحال کو شہریوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے،

جھنگ(قمر زمان نقوی) تحصیل احمد پور سیال میں سبزیوں کی کاشت کیلئے سیوریج کے آلودہ پانی کا بے دریغ استعمال جاری ہے ، درجنوں ایکڑ رقبے پر کاشت آلو، گاجر، مولی اور پالک سمیت دیگر سبزیوں کو سیوریج کے پانی سے سیراب کرنے کا سلسلہ جاری ،زہر آلود پانی سے تیار سبزیوں کے استعمال سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں، جس پر شہری تشویش میں مبتلا ہیں

ادھر ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ آلودہ پانی سے اُگنے والی سبزیاں ہیپاٹائٹس، ٹائیفائیڈ اور معدے کے امراض کا سبب بن سکتی ہیں اس عمل کو ہنگامی طور پر روکنا ناگزیر ہے

شہریوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت فوری روکی جائے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *