ڈسٹرکٹ پاکپتن کے سیئنیر راہنما مسلم لیگ ن قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کی لاہور میں آمد

لاہور(نمائندہ نیوز)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پاکپتن کے سیئنیر راہنما مسلم لیگ ن قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کی لاہور میں آمد ہوئی۔لیگی راہنما جناب قمر زمان انصاری۔معتبر ادبی شخصیت جناب ابوبکر صحرائی اور دیگر لیگی راہنماؤں نے پُرتباک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔مختلف لیگی راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔حال ہی کے کریک ڈاؤن کے متعلق انہوں نے کہا کہ بظاہر عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن وزیرِ اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا ٹریفک قوانین کے متعلق یہ اقدام عوام کی قیمتی جانوں کو مکمل مستقل تحفظ فراہم کرنے کیلیئے ہے۔ڈسٹرکٹ پاکپتن کے متعلق گُفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نوز شریف کے حکم پر پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کا آغاز کر دیا جا چُکا ہے جس سے کافی عوام کیلئے سفر کرنا نہائیت آسان ہو چُکا ہے ٹریفک کے متعلق مزید کہا کہ جمال چوک اور دیگر مین جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نہ صرف نصب کر دیئے گئے ہیں بلکہ ان سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کئے جا رہے ہیں لہزا عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ جلد سے جلد ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا سیکھ جائیں۔
راہنما مسلم لیگ ن قمر زمان انصاری سے ملاقات کی۔قمر زمان انصاری کا کہنا تھا کہ اگر پچھلی حکومتوں پر نظر دوڑائیں تو اتنی تیزی سے ترقیاتی کام شائد کوئی حکومت نہ کر سکی انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کی بے لوث کاوشوں کو ہم سرہاتے ہیں اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جناب ابوبکر صحرائی۔جناب شعیب انجم بھٹی و دیگر سیاسی راہنماؤ سے ملاقاتیں اور ملکی حالات کے متعلق گُفتگو کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *