بیرونِ ملک سفر میں مشکلات پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس، ویزہ پراسس آسان بنانے کے دعوے

66 ہزار پاکستانیوں کی آف لوڈنگ کا انکشاف، ویزوں اور رشوت کے الزامات پر ایوان میں گرما گرم بحث حکومت ویزوں کے پراسس کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 19 جنوری2026ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرونِ ملک سفر کا ارادہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو میزبان ممالک کی شرائط پوری کرنے کے پیچیدہ اور مہنگے طریقہ کار سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ نے ایوان میں۔پیش کیا توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت ویزوں کے پراسس کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یو اے ای ویزوں کے معاملے میں بھی اب سہولت پیدا ہو رہی ہے۔اس موقع پر صاحبزادہ صبغت اللہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں معیشت بیٹھ گئی ہے، شہریوں کو باہر جانے اور واپس آنے تک شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مختلف مراحل پر 50، 50 ہزار سے لے کر ایک، ایک لاکھ روپے تک رشوت لی جاتی ہے۔وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فارن آفس مکمل طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اجلاس کے دوران رکن امجد علی خان نے انکشاف کیا کہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر 66 ہزار پاکستانی شہریوں کو آف لوڈ کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *