راولپنڈی(اے بی این نیوز)راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں گیس لیکج دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 24 سالہ خاتون جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ 4 گھر بھی تباہ ہوئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کا ملبہ ہٹا کر قیمتی اشیا نکالیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گیس لیکج دھماکا ٹھاکرہ داخلی نڑالی میں پیش آیا۔