خلیجی ریاستوں نے غیرجانبداری کا انتخاب کیا ایران نے پھر بھی حملے کئے۔ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں صرف4 ہفتے دور تھا، ایران کے ساتھ ہوا 47سال پہلے ہونا چاہیئے تھا۔ صدر ٹرمپ
واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 26 مارچ 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ سے پہلے ایران نے مشرق وسطیٰ پر قبضے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، خلیجی ریاستوں نے غیرجانبداری کا انتخاب کیا ایران نے پھر بھی حملے کئے، ایران کا دفاعی نظام، نیوی اور فضائیہ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دفاعی نظام، نیوی اور فضائیہ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے، ایران کے 90فیصد میزائل سسٹم کو تباہ کردیا ہے، ایران کی ڈرونز اور میزائل بنانے والی بہت ساری فیکٹریاں بھی تباہ کردی ہیں۔ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے میزائل اور ڈرونز اڈوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کررہے ہیں۔ ایرانی قیادت اب امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں اور یہ 4ہفتے قبل ہوجانا چاہئے تھا۔ ایرانی اب ہم سے معاہدے تک پہنچنے کی منتیں کررہے ہیں۔ ایران بہت اچھا مذاکرات کار ہے، ایرانی ہم سے بات کررہے ہیں، اگر ایرانی یہ کہتے ہیں کہ مذاکرات نہیں کررہے تو یہ درست نہیں ہے۔ ایرانیوں کے پاس معاہدے تک پہنچنے کا موقع ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ؟ ایران کے پاس موقع ہے کہ جوہری ہتھیار ختم کردے، ایران کی بحریہ ڈوب چکی ہے اور ریڈار سسٹم تباہ ہوچکا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاہدے کی بھیک ایران مانگ رہا ہے میں نہیں، نہیں معلوم کہ ہم معاہدے کریں گے یا نہیں، جنگ سے پہلے ایران نے مشرق وسطیٰ پر قبضے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، میں نے ایران کے ساتھ جو کیا وہ 47سال پہلے کرلینا چاہیئے تھا۔ ہم نیٹوممالک سے بہت مایوس ہیں ایران کے ساتھ جنگ میں نیٹو ممالک نے کوئی مدد نہیں کی، نیٹو ایک کاغذی شیر ہے۔خلیجی ریاستوں نے غیرجانبداری کا انتخاب کیا پھر بھی ایران نے ان پرحملے کئے۔ایران پر حملہ نہ کرتے تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں صرف4 ہفتے دور تھا۔ باراک اوباما نے ایران کے ساتھ بدترین ڈیل کی تھی۔سمندری راستے سے منشیات امریکا آنے میں 95فیصد کمی ہوئی۔ اگر کسی معاہدے پر نہیں پہنچے تو ایران پر مسلسل بمباری جاری رکھیں گے۔ایران اگر جوہری عزائم ترک نہیں کرتا تو بدترین خواب ہوں گے۔ دیکھیں گے ہم معاہدہ کرسکیں اور آبنائے ہرمز کھلوا سکیں۔معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو امریکی حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی ہمارے طیارے نہیں مار سکتے۔