عظہم ثناخوانِ مصطفٰی محترم جناب ناصر حُسین فریدی کے ہاں ننھے صاحبزادے کی ولادت

قاری خواجہ صاحب کے ساتھ علاقے کی معروف شخصیات کی جانب سے مُبارکباد کا سلسلہ
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق علاقے کے عظیم ثناخوانِ مُصطفٰی محترم جناب بُلبلِ مدینہ ناصر حُسین فریدی کے ہاں ننھے صاحبزادے کی ولادت ہوئی۔اس موقع پر دور و نزدیک کے اہلِ محبت نے ننھے صاحبزادے کے دادا مولانا نیاز احمد۔تایا صدام حُسین۔تایا نعمان حُسین اور والد ناصر حُسین کو مبارکبادیں پیش کیں۔علاقے کی معروف شخصیت حضرت علامہ مولانا قاری محمد حنیف نقشبندی نے ننھے صاحبزادہ کے کان میں اذان و اقامت کہی اور دُعاؤں سے نوازا۔علاقے کی نامور شخصیت حضرت علامہ مولانا قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے خصوصی طور پر اپنے عزیزوں کو مبارکباد پیش کی۔قاری خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ اللہ کریم ننھے صاحبزادے کو صحت و تندرستی والی عمر دراز عطا فرمائے۔اس کو باعمل حافظِ قرآن عالمِ دین مبلغِ اسلام بنائے۔اللہ کریم اس ننھے صاحبزادے کو اہلِ خانہ کیلیئے بابرکت اور باعثِ رحمت بنائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *