اہم خبر سامنے آگئی

روس ایران کو ڈرون، ادویات اور خوراک بھیج رہا ہے: برطانوی اخبار
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ مغربی انٹیلی جنس کے مطابق روس ایران کو ڈرون، ادویات اور خوراک بھیج رہا ہے۔

روس کی جانب سے ایران کو ڈرون کی فراہمی کا مرحلہ مارچ میں شروع ہوا تھا۔ روس سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ تہران نے روس سے مزید جدید فضائی دفاعی صلاحیتوں کے لیے بھی کہا ہے اور روس نے S-400 کے لیے ایرانی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔

کریملن نے ان دعوؤں پر کہا ہے کہ بہت سی افواہیں ہیں، ہم ایرانی قیادت سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *