ماہِ رمضان رحمتوں، برکتوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا مہینہ ہے: غلام فرید خان عیسانی

ڈیرہ غازی خان ( چوھدری احمد) سماجی و فلاحی شخصیت غلام فرید خان عیسانی نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک نیکیوں، برکتوں اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کا مقدس مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں عبادات، صدقہ و خیرات اور دکھی انسانیت کی خدمت کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت اور نفس پر قابو پانے کا درس دیتا ہے۔ حقیقی روزہ وہی ہے جو انسان کو برائیوں سے دور اور نیکیوں کی طرف راغب کرے۔ غرباء، مساکین اور مستحق افراد کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل عمل ہے۔
غلام فرید خان عیسانی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس مقدس مہینے میں خلوص نیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ سچے دل سے رکھا گیا روزہ انسان کے درجات بلند کرتا ہے اور معاشرے میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *