اعلیٰ سطحی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے والا ہے، جسے خطے میں جاری اہم مذاکراتی عمل سے جوڑا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کو ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی صدر ( trump )نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار ہو رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جلد متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس عمل میں کوئی بڑی پیش رفت یا بریک تھرو سامنے آتا ہے تو وہ ایرانی قیادت سے براہ راست ملاقات کے خواہاں ہوں گے، جو عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی
پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت فریقین میں سے کوئی بھی غیر سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کر رہا اور تمام تر کوششیں سنجیدگی کے ساتھ جاری ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر ایرانی قیادت ملاقات کے لیے تیار ہو تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بلکہ وہ اسے مثبت قدم سمجھتے ہیں۔