باغی رائیٹرز فورم کے اراکین کی سرپرست مبشر لقمان کے ہمراہ تعارفی نشست

حقیقی رائٹر کا قلم اپنے ملک کے پسے ہوئے طبقے کا ترجمان ہوتا ہے،مبشر لقمان
باغی رائیٹرز فورم کے زیر اہتمام اراکین کی پہلی تعارفی نشست سینئر صحافی و اینکر پرسن،سی ای او باغی ٹی وی، سرپرست اعلیٰ باغی رائیٹرز فورم مبشر لقمان کی زیر صدارت جمخانہ کلب مال روڈ منعقدہوئی،تعارفی نشست میں باغی رائیٹر ز فورم لاہور کے اراکین نے شرکت کی،اس موقع پر ظفر اقبال ظفر کو ماہ اگست کا باغی ایوارڈ، جبکہ طارق نوید سندھوکو بھی باغی ایوارڈ دیا گیا،ماہ ستمبرکے باغی ایوارڈ کے لئے اعجاز راہی کا نام مبشر لقمان نے نامزد کیا،جبکہ ماہ ستمبر کے دوسرے ایوارڈ کا اعلان ماہ ستمبر کے آخر میں کیا جائے گا،تقریب کے دوران سابق ڈی جی ایف آئی اے،پاکستان برج فیڈریشن کے مرکزی رہنما غالب بندیشہ نے برج پر تفصیلی بریفنگ دی
باغی رائیٹرز فورم کی تعارفی نشست میں اراکین کا تعارف سرپرست اعلیٰ باغی رائیٹرز فورم مبشر لقمان کو کروایا گیا،اراکین نے اپنا تعارف خود کروایا،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے اپنے تربیتی انداز میں قلمی ہنر بتاتے ہوئے کہا کہ کسی کالم کا عنوان ہی پڑھنے والوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے ایک حقیقی رائٹر کا قلم اپنے ملک کے پسے ہوئے طبقے کا ترجمان ہوتا ہے جو صاحب اختیار کو انسانی قدروں پر توجہ دلاتے ہوئے غریب عوام کے کم آمدن کے تناظر میں ضرورت زندگی کے نرخ مقرر کرنے پر زور دیتا ہے جب ایک عام انسان کی زندگی آسان بنانے کے حالات پیدا ہوتے ہیں تو اس میں ہر طرح کے لوگ مستفید ہوتے ہیں ہم کمزور بندے کے حالات زندگی بہتر بنانے کے لیے قلم کی پراثر آواز اٹھائیں،باغی ٹی وی ہو یا باغی رائیٹرز فورم اس کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ عام عوام کی آواز بنا جائے اور اس آواز کو باغی ٹی وی چینل سے وابستہ قارئین تک پہنچانے کے لیے میں آپ سب افراد کے لیے باغی ٹی وی چینل کے دروازے کھولتا ہوں، آپ کی چند سو تک پہنچنے والی آواز کو لاکھوں افراد تک پہنچانے کے لیے ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، باغی رائیٹرز فورم کے اراکین نہ صرف باغی ٹی وی پر لکھیں بلکہ اپنی ویڈیوز، وی لاگ بھی ہمیں بھیجیں جو باغی ٹی وی کے یوٹیوب اور فیس بک پر نشر کیا جائے گا، ہم باغی رائیٹرز فورم کے تمام ممبران کو خود تک پہنچنے والی مالی آسانی میں شراکت دار بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے وسائل پیدا کیے جائیں جو باغی رائیٹرز فورم سے وابستہ رائٹرز کی معاشی مدد پر مبنی ہوں جب ہم سب پاکستانی عوام کی خیرخواہی چاہتے ہیں تو خود سے وابستہ رائٹرز کی کیوں نہیں چاہیں گے جب بھی ہم تک آپ لوگوں کے لیے آسانیاں پہنچی تو ہم آپ کو نوازیں گے.
پاکستان برج فیڈریشن کے رہنما غالب بندیشہ نے باغی رائیٹرز فورم کے اراکین کو برج کھیل پر بریفنگ دی،اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کی ہی کاوشوں سے پاکستان میں برج کا ایشیا کا ٹورنامنٹ لاہور میں منعقد کیا گیا تھا، میں اب تک پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر برج میں متعدد مرتبہ نمائندگی کر چکا ہوں.
تعارفی نشست میں تمام شرکاء نے باغی رائیٹرز فورم کی اس فکر کو سراہا اور قلمی نکھار میں مفید تجاویز کو اپنے دامن شعور میں محفوظ کیا.
نشست کے اختتام پر باغی رائیٹرز فورم کا ماہ اگست 2026 کا پہلا ایوارڈ سرپرست اعلیٰ باغی رائیٹرز فورم مبشر لقمان،غالب بندیشہ نے رائٹر مصنف ظفر اقبال ظفر کو دیا،جبکہ ظفر اقبال ظفر نے اپنی کتاب ظفریات مبشر لقمان کو پیش کی،باغی ٹی وی قصور کے بیورو چیف طارق نوید سندھو کو بھی باغی ایوارڈ سے نوازا گیا،
باغی رائیٹرز فورم کی تعارفی نشست میں ریاض احمد احسان، چوہدری رضوان کاہلوں،نعیم خان،اعجاز راہی، ظفر اقبال ظفر،جنید کبیر مغل،طارق نوید سندھو،علی رضا،جاوید ڈینی ایل،حافظ محمد زبیر، جان محمد رمضان،عارفین عائشہ،فیصل رمضان، یوحنا جان،دانش رحمان،سید ضیغم حسن عابدی،نادر فہمی،رانا محمد اشرف ایڈوکیٹ،رانا شہزاد الطاف،محمد احمد،چوہدری حمزہ سندھو و دیگر نے شرکت کی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *