احمدپورشرقیہ/اوچ شریف
( پ ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے صاحبزادہ سید نجیب علی بخاری کے ساتھ اوچ شریف درگاہ جلالیہ برصغیر پاک وہند حضور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ،حضور حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ کے ساتھ قدم مبارک حضرت مولا امام علی علیہ السلام کی زیارت کرکے بے پناہ روحانی فیض و برکتیں حاصل کیں۔اس موقع پر خلفاء دربار جلالیہ ملک محمد اشفاق چنڑ، شجراء نویس شمیم عباس، محمد سلیم اویسی،مجاور محمد صابر،صابر علی،حیدر عباس کے ساتھ ملاقات میں ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کا کہنا تھا کہ اوچ مکہ است مثال مدینہ دان،آہستہ پا بنہ کہ ملک سجدہ می کنند۔اوچ شریف نہایت مقدس جگہ ہے۔جہاں پر فرشتے بھی سجدہ ریز ہیں۔قدم مبارک حضرت مولا علی علیہ السلام تقریبا سات سو سال پہلے غار ثور سے حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ لائے تھے۔دنیابھر میں امن و رواداری، اتحاد ویکجہتی، تصوف کے فلسفے کو عام کرنے کے لیے حضرت سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رح صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔اولیاء اللہ کرام کے آستانے لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے خوبصورت چشمے ہیں۔آج ہم فلسفہ جلال احترام آدمیت پر عمل کرکے معاشرے، ملک و قوم کی حقیقی خدمت کرسکتے ہیں
( پ ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے صاحبزادہ سید نجیب علی بخاری کے ساتھ اوچ شریف درگاہ جلالیہ برصغیر پاک وہند حضور حضرت سید
