تقریب میں پارٹی قیادت، کارکنان اور صحافی کی شرکت، جئے بھٹو کے نعروں سے فضا گونج اٹھی
کوٹلی ستیاں(راشد محمود ستی)پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پروقار دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں جسٹس (ر) شفقت علی عباسی سابق رکن صوبائی اسمبلی، ممبر فیڈرل کونسل عبدالجبار ستی، شوکت عباسی سابق ضلعی صدر، راشد وحید ستی،کمال ستی ،عبد الستار الخیری سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر کوٹلی ستیاں، مری، راولپنڈی اور اسلام آباد سے پارٹی کارکنان کی بہت بڑی تعداد اجتماع میں شریک ہوئی۔معروف صحافیوں انجم ستی اور امجد ستی کی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا مقررین نے اپنے خطاب میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی سیاست اور تاریخی خدمات کو بھی زبردست انداز میں سراہا گیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔تقریب کے دوران شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔جئے بھٹو کے فلک شگاف نعروں سے ہال گونج اٹھا اور فضا جذباتی ہو گئی۔آخر میں پارٹی اتحاد، عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ظہرانہ کا انتظام کیا گیا تھا