معروف صوفی بزرگ سخی چن پیر سرکار کا تین روزہ عرس مبارک کا اختتام

عرس مبارک میں عظیم سیاسی سماجی مذہبی و کاروباری شخصیات کی شرکت
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق پیر توصیف رمضان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کرتا سخی چن پیر کا تین روزہ عرس مبارک اختتام پذیر ہو گیا۔عرس کے دوران عقیدت مندوں بڑی تعداد رنگ برنگے جھنڈے تھامے پیدل کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے دربار پر حاضر ہوتے رہے۔پاکپتن میں روحانی بزرگ سید اصغر علی شاہ گیلانی المعروف چین پیر سرکار کے سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔عقیدت مندوں نے کئی کلو میٹر پیدل مسافت کر کے قافلوں کی صورت میں رنگ برنگے جھنڈے اٹھائے دربار پر حاضری دی۔دربار عالیہ کے سجادہ نشین سید حسن رضا گیلانی نے عرس کی اختتامی رسومات ادا کیں، زائرین میں تبرکات تقسیم کیے گئے۔عرس کی تین روزہ تقریبات میں جہاں روایتی میٹھائیوں کے اسٹالز، جھولے اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں عوام کی توجہ کا مرکز رہیں وہیں پولیس کی طرف سے عقیدت کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *