ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان کی جانب سے مرحوم خلیل احمد کوکر کی یاد میں تعزیتی اجلاس

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی)
ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان کی جانب سے مرحوم خلیل احمد کوکر کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
بروز جمعہ کنری شہر کےاکرم عباسی ہاؤس میں ایچ آر ایف پی ضلع عمرکوٹ و تعلقہ کنری کی جانب سے مرحوم خلیل احمد کوکر (سینئر نائب صدر، ڈویژن میرپورخاص) کی یاد میں تعزیتی اجلاس بلایا گیا، جس میں دین محمد ابڑو، طاہر جٹ، خطائی تھیبو، شاہ محمد خاصخیلی، ممتاز علی سموں، عبدالمالک پلی، الفت بلوچ، اکبر علی گجو، جمیل کوکر، عدنان عباسی، مگھن مہر اور دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء نے اپنے خطاب کے دوران مرحوم خلیل احمد کوکر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری۔ وہ ایک بہترین معلم، سماجی کارکن، غریبوں کے ہمدرد، دوستوں اور احباب کے لیے مخلص اور محنتی تنظیمی کارکن تھے۔ ان کی سماجی خدمات کو علاقہ مکین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ مرحوم کا اچانک انتقال ان کے خاندان اور دوستوں کے لیے ناقابلِ فراموش صدمہ ہے۔آخر میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور خیرات تقسیم کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *