خشک سردی کے دوران بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت
اسلام آباد(راشد محمود ستی) میں اسموگ کے بڑھتے خطرات پر وزارت قومی صحت نے شہریوں کو خبردار کر دیا۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ فضائی آلودگیتیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔اسموگ صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔بچے، بزرگ اور دائمی مریض زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔شدید اسموگ سانس اور دل کے امراض بڑھا سکتی ہے۔شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت۔
دھواں اور کوڑا جلانے سے اجتناب کریں۔آنکھوں میں جلن کی صورت میں پانی سے دھوئیں۔اسموگ کے دوران ماسک پہن کر باہر جائیں۔سانس یا سینے کی تکلیف پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔