معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت
مجبور و لاچار افراد کی مدد سے دلی سکون ملتا ہے،چوہدری اختر حسین
لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

صفیہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام بچیانہ میں فری ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین صفیہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ چوہدری اختر حسین کی دعوت پر معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ مایوس اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے۔ آج کے نفسا نفسی کے دور میں خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت کام کرنے والے لوگ قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مخیر حضرات کو اپنا مؤثر اور فعال کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ دنیا میں آنے کا اصل مقصد ہی انسانیت کی فلاح ہے اور جو لوگ انسانوں کی خدمت کرتے ہیں، روزِ آخرت ان کے لیے عظیم اجر ہے۔
تقریب سے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر، ایم پی اے راؤ کاشف رحیم، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری قمر سلطان باجوہ، چیئرمین انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر نوید رمضان اور صدر بچیانہ پریس کلب رجسٹرڈ الحاج میاں محمد رفیق طاہر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے صفیہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اختر حسین نے اپنی والدہ کے نام پر ٹرسٹ قائم کر کے رہتی دنیا تک اپنے والدین کا نام زندہ کر دیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین صفیہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ چوہدری اختر حسین سلہریا نے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے ایمبولینس گاڑی عطیہ کرتے ہوئے کہا کہ خدمت ہی میں عظمت ہے، مجبور اور لاچار لوگوں کی مدد سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے صفیہ ٹرسٹ کے تحت جلد ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام، بزرگوں اور مریضوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
تقریب میں میڈم صنم اختر سلہریا ڈائریکٹر صفیہ ٹرسٹ و آر پی ایس سکول سسٹم، اعجاز حسین اعوان پرنسپل آر پی ایس سکول سسٹم و رائٹر، رانا محمد نعیم سلہریا، چوہدری محمد فیاض ڈائریکٹر صفیہ ٹرسٹ و چیئرمین رحمت گڈز ٹرانسپورٹ، پرنسپل گورنمنٹ کالج جڑانوالہ محمد اصغر بلوچ، رانا محمد جاوید، میڈم روبی علی عمران، ڈاکٹر نورالزمان، ثناء اللہ خان نیازی، مہر آصف نذیر سابق سیکرٹری جڑانوالہ بار، جاوید احمد معاویہ، چوہدری نصر جنرل سیکرٹری ننکانہ پریس کلب، ملک نعیم وفا صدر جڑانوالہ پریس کلب، صابر گھمن جنرل سیکرٹری جڑانوالہ پریس کلب، حافظ اعجاز داؤد جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، ایس ایم افضل چیئرمین پریس کلب، فیض احمد فریدی، حافظ محمد اعظم، حافظ عبدالحئی ملک، عمران شفیق، سہیل صدیق، عتیق شاہ، محمد طارق چیمہ، رفیع اللہ خان نیازی، عابد حسین ملک، سید مقدس زیدی، صوفی علی اکبر، ملک محمد اشرف صدر انجمن تاجران، ایم ساجد حسین پرنسپل ونسم سائنس سکول سسٹم بچیانہ، ملک غلام مجتبیٰ، رضوان گوندل، شاہد رضا، مرزا حفیظ انجم، سعدیہ مرزا، اعجاز احمد آکاش، سہیل گجر کھٹانہ سمیت بچیانہ پریس کلب رجسٹرڈ، جڑانوالہ پریس کلب اور ننکانہ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
شرکاء نے صفیہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی بلا تفریق خدمات میں شانہ بشانہ ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔