زراعت پر بوجھ کم کیا جائے، حکومت فوری ریلیف دے ۔محمد ریاض خان عباسی داد پوترا۔

(ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد سے )

عوامی سماجی و سیاسی زمیندار شخصیت محمد ریاض خان عباسی داد پوترا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت سے منسلک تمام ضروری اشیاء جیسے ادویات، سپرے، کھاد، بیج اور ڈیزل کے نرخ فوری طور پر کم کرے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کاشتکاروں اور غریب طبقے کی زندگی مشکل بنا دی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ کسانوں کو خصوصی ریلیف پیکج دیا جائے تاکہ زمیندار اور مزدور طبقہ سکھی و خوشحال ہو سکے اور ان کی زندگی آسان ہو۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ زراعت ملکی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس لیے حکومتی توجہ اور مدد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *