عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) جماعت اسلامی کے حلقہ خواتین کے تحت میمبر شپ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی
کنری میں پبلک پارک آڈوٹیریم ہال میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ جانب سے ممبرشپ ڈرائیو مہم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین میں اسلامی شعور اجاگر کرنا، قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا اور معاشرے میں مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے نئی کارکنان کو جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے جوڑنا ہے۔اس سلسلے میں رخشندہ ناز (ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ) نے خطاب میں
شرکاء کو جماعت اسلامی وومن ونگ کے اغراض و مقاصد، تنظیمی سرگرمیوں اور معاشرتی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ خواتین معاشرے کی تعمیر و اصلاح میں بنیادی کردار رکھتی ہیں، لہٰذا انہیں دینی، اخلاقی اور سماجی میدان میں متحرک ہونا ہوگا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی ممبرشپ ڈرائیو کا مقصد خواتین کو قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور معاشرے میں خیر، بھلائی اور انصاف کے قیام کے لیے متحد کرنا ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے جماعت اسلامی وومن ونگ کی ممبرشپ مہم کے فارم فل کروائے گئے اور ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔تقریب میں رخشندہ ناز (ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ)
سلمی جاوید (ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع عمرکوٹ)
شازیہ جاوید (ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کنری)
عشرت ناز (جنرل سکریٹری حلقہ خواتین)
سائمہ افتخار (میڈیا سیل حلقہ خواتین صوبہ سندھ)
جماعت اسلامی کے حلقہ خواتین کے تحت میمبر شپ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی