پسماندہ علاقے کا ہونہار طالب علم محمد رافع علی حجانی ڈاکٹر بننے کی راہ پر— محمد رافع علی حجانی کا ایم بی بی ایس میں داخلہ۔محنت رنگ لائی۔باپ کا خواب ،حقیقت تکمیل کی طرف ۔
کوٹ مبارک کے محنت کش والدین کی محنت رنگ لے آئی— محمد رافع کا ایم بی بی ایس میں داخلہ
غریب خاندان کا بیٹا ڈاکٹر بنے گا، علاقے کے لیے فخر کا دن
مشکلات، محنت اور اخلاص… حجانی خاندان نے ثابت کر دیا کہ خواب سچے ہوتے ہیں
“ہزاروں خواہشیں ایسی…”— ارمان پورے ہونے لگے، یوسف حجانی کی آنکھوں میں خوشی کے دیے روشن۔
(رپورٹ: چوہدری احمد، ڈیرہ غازی خان)
کوٹ مبارک سے تعلق رکھنے والے غریب محنت کش، مخلص اور تعلیم دوست شخصیت محمد یوسف حجانی کا دیرینہ خواب آج حقیقت بن گیا۔ ان کے ہونہار بیٹے محمد رافع علی حجانی نے بہاولپور میں ڈاکٹر ایم بی بی ایس کے پانچ سالہ کورس میں داخلہ لے لیا ہے، جو نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان تعلیم کے شوق اور مصائب کے باوجود مسلسل جدوجہد کرتا رہا۔ محنت، لگن اور والدین کی دعاؤں نے آج اسے نئی منزل تک پہنچا دیا۔ یوسف حجانی نے دن رات مزدوری کرکے بیٹے کے خواب کو سہارا دیا، مسائل کا مقابلہ کیا، اور کبھی ہمت نہ ہاری۔
ایم بی بی ایس میں داخلہ کے بعد محمد رافع علی حجانی نے عزم کیا ہے کہ مکمل تعلیم کے بعد وہ علاقے، وسیب اور غریب طبقات کی خدمت کرے گا اور اپنے والدین کی قربانیوں کو عملی شکل دے گا۔
انہی جذبات کو شاعر نے خوبصورت الفاظ میں سمیٹا ہے:
“ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے میرے ارماں، لیکن پھر بھی کم نکلے”
یقیناً یہ موقع یوسف حجانی اور ان کے خاندان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، جہاں وہ اپنی زندگی کا خواب اپنی آنکھوں کے سامنے پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں— اور ان شاء اللہ یہ خواب پایۂ تکمیل کو بھی پہنچے گا۔