عمرکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر زيب بنگلانی)
ایکتا کی قومی عید کے سلسلے میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا جوش و خروش دوسرے روز بھی جاری رہا۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول چھور میں دوسرے دن بھی ایک رنگا رنگ ثقافتی اور یکجہتی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں اسکول کے بچوں نے شاعری، گیت، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔
تقریب کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل علی نواز بھنڀرو، ہیڈ ماسٹر مراد علی منگریو، عنایت اللہ سومرو، مرتضیٰ سومرو، نہال چند، ہاشم کنبھار، راجیش مہیشوری، گلاب سنگھ اور دیگر معززین نے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہی سندھ کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کی میڈیا کا کمال ہے جس نے پوری قوم کو ایکتا کی لڑی میں پرو دیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ میڈیا کے اعلان کردہ ایکتا دن کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانا فخر کی بات هے۔
ایکتا کی قومی عید کے سلسلے میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا جوش و خروش دوسرے روز بھی جاری رہا