معروف سیاسی و سماجی رہنما شکیل ستی المعروف پہاپا ستی المناک روڈ حادثے میں جاں بحق

بریک فیل ہونے کے باعث کوسٹر حادثے کا شکار، شکیل ستی گاڑی کے نیچے آ گئے، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت شکیل ستی المعروف پاپا ستی ایک افسوسناک روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایک تفریحی اور تعلیمی دورہ منعقد کیا گیا تھا، جس کی واپسی پر کوسٹر کو حادثہ پیش آیا۔حادثے کے وقت پاپا شکیل ستی خود کوسٹر چلا رہے تھے کہ اچانک بریک فیل ہو گئے۔کوسٹر بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی اور شکیل ستی گاڑی کے نیچے آ گئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر انہیں کوسٹر کے نیچے سے نکالا۔شدید زخمی حالت میں انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔حادثے کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار طلبہ بھی شدید زخمی ہوئے۔زخمی طلبہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا۔حادثے کی خبر ملتے ہی ہسپتال اور جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں شہری جمع ہو گئے۔معروف عوامی شخصیت کی اچانک وفات سے پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *