پیپلز پارٹی(Pakistan Peoples Party) کے رہنما ، سابق سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں احسان الحق انتقال کر گئے۔
احسان الحق کی نماز جنازہ آج اتوار کوعصر کی نماز کے بعد جامع مسجد، بلاک اے، مسلم ٹاؤن، لاہور میں ادا کی گئی۔ میاں احسان الحق پیپلز پارٹی کے متحرک رہنما تھے ، انہوں نے پارٹی کے لیے طویل خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر عوامی نمائندگی کی۔ ان کی وفات پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔