سینئر وکلاء کی جانب سے راجہ محمد اظہر کو نیک تمناؤں کا اظہار، شکریہ ادا
راولپنڈی (راشد محمود ستی) محترم جناب بیرسٹر سجاد صاحب، ابصار الحق ستی صاحب اور محمود ریاض ستی صاحب نے وکلاء کلرک ایسوسی ایشن ہائی کورٹ بار راولپنڈی بینچ کے نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد اظہر کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سینئر وکلاء نے امید ظاہر کی کہ راجہ محمد اظہر اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور احسن طریقے سے انجام دیں گے۔مبارکباد دینے والوں نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا۔راجہ محمد اظہر نے مبارکباد اور نیک خواہشات پر تمام اساتذہ اور وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء کلرک برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
راجہ محمد اظہر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء کلرکس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔