کوٹلی ستیاں ٹیکنیکل کالج کے لیے فنڈز میں اضافہ، بلال یا مین ستی کو خراجِ تحسین

نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی نوید، رفاقت علی ستی ،ذبیر الحق ستی

کوٹلی ستیاں [راشد محمود ستی] لیبر ونگ کوٹلی ستی کے عہدیداران نے کوٹلی ستیاں ٹیکنیکل کالج کے لیے فنڈز میں اضافہ کروانے پر یا مین ستی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اس موقع پر رفاقت علی ستی اور زبیر الحق ستی نے کہا کہ یہ منصوبہ نوجوان نسل کے لیے ایک مشعلِ راہ ثابت ہوگا اور نہ صرف کوٹلی ستیاں بلکہ ضلع مری اور کہوٹہ کے نوجوان بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے آئیں گے اور ہنر مند بن کر باعزت روزگار حاصل کریں گے انہوں نے منتخب نمائندوں خصوصاً ایم پی اے بلال یامین ستی کی علاقہ میں خدمات اور ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ ٹیکنیکل کالج کا کام بہت جلد دوبارہ شروع ہو کر تکمیل تک پہنچے گا جس سے علاقے میں فنی تعلیم کے فروغ اور بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *