مکلی شہر سے ہیوی گاڑیوں کے گزرنے کے خلاف نوجوان قوم پرست سیاسی کارکن سڑکوں پر نکل آئے

ٹھٹہ (بیرو چیف ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی ٹھٹھہ مکلی شہر سے ہیوی گاڑیوں کے گزرنے کے خلاف نوجوان قوم پرست سیاسی کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ مکلی میں احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا۔
ٹھٹہ اور مکلی کی شہری آبادیوں سے ہیوی ٹریفک کے گزرنے کے باعث پیش آنے والے مسلسل روڈ حادثات کے خلاف قوم پرست سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی غلام اللہ چوک سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب ٹھٹہ تک پہنچی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت جئے سندھ تحریک کے رہنما راول کرناںی، علی کرناںی اور دیگر قوم پرست سیاسی رہنماؤں اور شہریوں گلاب لنڈ، حفیظ آزاد، زنئور فرہاد میمن، مبین جوکھیو سمیت دیگر نے کی۔
احتجاجی ریلی میں شریک نوجوانوں کے ہاتھوں میں پینافلیکس اور پلے کارڈز تھے، جن پر شہری آبادیوں سے ہیوی گاڑیوں کے گزرنے کے خلاف نعرے درج تھے، جبکہ مظاہرین زوردار نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قوم پرست سیاسی اور نوجوان رہنماؤں نے کہا کہ ٹھٹہ اور مکلی کی شہری آبادیوں سے ڈمپرز سمیت ہیوی لوڈڈ گاڑیوں کا گزرنا روز کا معمول بن چکا ہے، جس کے باعث کئی خوفناک حادثات پیش آ چکے ہیں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
انہوں نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ شہری آبادیوں سے ڈمپرز اور ہیوی گاڑیوں کے گزرنے پر فوری پابندی عائد کی جائے اور انہیں متبادل بائی پاس راستوں سے گزارا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *