ایگریکلچر فیلڈ آفیسر سامارو، آتم داس میگهواڑ نے دیہ کنجھیجی، گاؤں سعید خان بنگلانی، گاؤں اسماعیل کمبھار سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا

عمرکوٹ سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔
ایگریکلچر فیلڈ آفیسر سامارو، آتم داس میگهواڑ نے دیہ کنجھیجی، گاؤں سعید خان بنگلانی، گاؤں اسماعیل کمبھار سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بینظیر ہاری کارڈ، ڈی اے پی کھاد کی تقسیم اور کاشت شدہ فصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے سروی مکمل کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ آفیسر آتم داس میگھواڑ نے بتایا کہ سندھ بینک کنری میں کاؤنٹرز کی کمی کے باعث کچھ کسانوں کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، لیکن انشاءاللہ جلد ہی تمام ہاری کارڈ ہولڈرز کو بغیر کسی رکاوٹ کے بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے رقم فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کارڈ ہولڈرز کو صبر اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کاشتکار جن کے پاس 1 سے 25 ایکڑ زمین ہے اور ابھی تک انہوں نے ہاری کارڈ کے لیے درخواست نہیں دی، وہ 31 دسمبر 2025 تک آن لائن درخواست دے کر بینظیر ہاری کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
سروی مکمل کرنے کے بعد فیلڈ آفیسر آتم داس میگھواڑ اپنی ٹیم کے ہمراہ ایگریکلچر آفس سامارو واپس روانہ ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *