زہریلے نشہ آور ماواکی کھلے عام فروخت جاری،نوجوان نسل نشے کی لت میں مبتلاہونے لگی،شہری وسماجی حلقوں کی جانب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے کنری شہراوراسکے گردونواح میں زہریلے نشہ آورماوا کی کھلے عام فروخت کاآغاز ہوگیا ہے عوامی مراکزاورگلی محلوں میں قائم بچوں کی چیزوالی کیبنوں پر زہریلے نشہ آورماوا دستیاب اورفروخت کیاجارہاہے جہاں سے نشے کے عادی افراد، نوجوان اوربچے زہریلا نشہ آورماواباآسانی خریدکراستعمال کررہے ہیں اوروہ نشہ کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں صورتحال کے پیش نظر نوجوان نسل اوربچے تیزی کیساتھ تباہی کی جانب گامزن ہے،اس ضمن میں معلوم ہواہے ایک عادی مجرم جوکہ پولیس اہلکار کابھائی ہے اس نے پولیس کیساتھ سازباز کرکے زہریلے نشہ آورماواکی فیکٹری قائم کررکھی ہے اوروہ زہریلانشہ ماوا کھلے عام شہراوراسکے گردونواح میں سپلائی کرنے میں مصروف ہے چندماہ قبل بھی سابقہ ایس ایچ او نے ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اوراسکے قبضے سے بڑی مقدارمیں زہریلانشہ آور ماوابرآمد ہونے پرملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاتھا نئے ایس ایچ اوکے تعینات ہونے کے بعد ملزم ضمانت پرجیل سے رہاہوگیا ہے اور اس نے دوبارہ زیلے نشہ آورماواکے کاروبار کاآغازکردیاہے،صورتحال پر شہری اورسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *