آرڈی 52 کے متاثرہ مظلوم نہتی آسیہ کھوسو کے گھر آمد

جیکب آباد(رپورٹ: اے جی بلوچ)پاکستان تحریک انصاف صوبائی صدر حلیم عادل شیخ صاحب کی خصوصی ہدایت پر پی ٹی آئی ڈویژن لاڑکانہ کے صدر سردارزادھ اقرار خان جکھرانی و ضلع جیکب آباد کے صدر صدام حسین کھوسو کی آرڈی 52 کے متاثرہ مظلوم نہتی آسیہ کھوسو کے گھر آمد۔

پولیس کے جانب سے غیر قانونی جبری طور پر ماں بیٹیوں کی گرفتاری اور زیادتی جیسے گھناؤنے حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو سر عام کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سرزد نہ ہوں ۔ اقرار خان جکھرانی

آئے دن مائوں بہنوں کی عزتیں پامال ہورہی ہیں ۔ ایسے درد ناک واقعے سندھ کا حصہ بن چکے ہیں جنکو اب رکنا چاھیے ۔ ایسی درندگی اور گھنونی حرکت پر ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ صدام حسین کھوسو

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *