تنظیمی امور، کارکنان کی مشاورت اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا
اسلام آباد [راشد محمود ستی] پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے زیرِ اہتمام تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کے تمام تنظیمی عہدیداران، کارکنان، پارٹی ونگز اور نظریاتی جیالوں کے لیے نو منتخب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری عبدالجبار ستی نے پہلا ایک اہم مشاورتی اجلاس 25 جنوری بروز اتوار سہ پہر 2 بجے لیوش مارکی بھارہ کہو میں منعقد کیا جا رہا ہے، اجلاس کا مقصد تنظیمی معاملات کا جائزہ لینا، کارکنان کی مشاورت، باہمی رابطوں کو مضبوط بنانا اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کو مؤثر بنانا ہے، قیادت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اجلاس میں کارکنان کی آراء، تجاویز اور مشوروں کو نہایت اہمیت دی جائے گی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری عبدالجبار ستی اور جنرل سیکرٹری ثاقب عباسی نے پارٹی کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیالے ہمیشہ کی طرح اس موقع پر بھی اپنی موجودگی سے پارٹی کو مزید منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔