گورنمنٹ ہائی سکول بہادرگڑھ کے سینئر استاد رحمت اللہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سکول آمد پر پرخلوص اور پروقار انداز میں خوش آمدید کہا

ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد سے )
گورنمنٹ ہائی سکول بہادرگڑھ کے سینئر استاد رحمت اللہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سکول آمد پر پرخلوص اور پروقار انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر ہیڈ ٹیچر اللہ نواز لشاری، عزیز خان زہرانی، عبدالرزاق سمیت دیگر اساتذہ اور سٹاف ممبران نے انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر استاد رحمت اللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اپنے مقدس گھر کی حاضری اور عمرہ ادا کرنے کی سعادت عطا فرمائی۔ انہوں نے اساتذہ اور سٹاف کی جانب سے ملنے والی محبت اور دعاؤں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رحمت اللہ کا عمرہ قبول فرمائے اور انہیں مزید نیکیوں کی توفیق عطا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *