رمانوالہ ٹریڈز پر ہفتہ وار اجتماعی مدنی مزاکرہ دیکھنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ نگران طارق بھائی کی دعوت پر کرمانوالہ ٹریڈز کی جانب سے ان کے زیرِ اہتمام ملکہ ہانس میں ان کی رہائش گاہ پر شیخ طریقت امیرِ اہلِسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا مدنی چینل پر براہِ راست سلسلہ ہفتہ وار مدنی مزاکرہ دیکھنے کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا۔پہلے ہفتہ وار اجتماعی مدنی مزاکرہ دیکھنے۔تحصیل نگران حافظ محمد امین صاحب۔یوسی نگران حافظ محمد عمیر مُصطفٰی عطاری(امام و خطیب جامع مسجد عائشہ صدیقہ غلہ منڈی ملکہ ہانس)۔حاجی محمد اشرف(اونر کرمانوالہ ٹریڈز)۔صاحبزادہ حضرت علامہ مولانا محمد ارشد عطاری قادری۔حافظ محمد گُلزار۔ تحصیل نگران صاحب کے ساتھ جامعۃالمدینہ فیضان بابا فرید کے استاذ حضرت علامہ مولانا عمیر مدنی صاحب۔اور ڈسٹرکٹ زمہ دار مولانا ارشد صاحب۔بابا محمد فارق احمد۔محترم محمد ندیم۔مولانا محمد اکرام(زمہ دار دعوتِ اسلامی) و دیگر عاشقانِ رسولﷺ نے شرکت کی۔حافظ محمد عمیر مُصطفٰی کا کہنا تھا کہ اہلیانِ علاقہ کے اصرار پر کرمانوالہ ٹریڈز کے تعاون سے اور پاکپتن کے نامور نگرانوں کی کاوش سے الحمد لله ہفتہ وار اجتماعی مدنی مزاکرہ دیکھنے کا سلسلہ جاری ہو چُکا ہے جس سے اہلِ علاقہ کو کثیر علمِ دین سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلِ علاقہ کے عاشقانِ رسولﷺ کو دعوتِ عام ہے کہ ہر ہفتہ بعداز نمازِ عشاء کرمانوالہ ٹریڈز پر دیکھے جانے والے اجتماعی مدنی مزاکرے میں شرکت کر کے علمِ دین کے نور سے اپنے قلوب کو منور کریں۔کرمانوالہ ٹریڈز کے زمہ داران نے تمام نگرانوں کا خیر مخدم کیا اور نیک تمناؤ کا اظہار کیا۔
پہلے اجتماعی مدنی مزاکرہ میں تحصیل نگران حافظ محمد امین کی خصوصی شرکت