ڈینگی بخار سے نجات پائیں

ڈینگی بخار سے نجات پائیں (ڈینگی بخار میں مبتلا افراد پانی کا ❤️ استعمال کسی طور پر کم نہ کریں نیز سبزیوں والی غذائیں کھائیں ) ضلع قمبر) بدرالدین چانڈیو) پنجاب ایکسپریس صحت کے ساتھ) ڈینگی بخار ایک وائرس سے ہونی والی بیماری ہے جو کے ایک مچھر ( Mosquito ) کے زریعے پھیلتا ہے یہ بیماری گزشتہ چند سال سے یہ بیماری شدید صورت اختیار کرتے جارہی ہے اس سے کمزور قوت مدافعت کے لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں ( پیدائش مرض ) یہ بیماری وائرس ( D ENV ) سے پیدا ہوتی ہے جو کہ ایک مچھر Aedes aegypit کے کاٹنے سے پھیلتا ہے یہ مچھر متاثرہ شخص کو کاٹنے کے بعد تندرست فرد کو اگر کاٹ لیں تو وہ بھی اس بیماری کا شکار ہو جاتا ہے یہ مچھر موسم برسات میں نمو پاتا ہے اور پانی سے بھری پولوں کے گملوں ضائع شدہ ٹائروں تیل کے ڈرم پلاسٹک کے تھیلوں اور پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینکوں میں پرورش پاتا ہے ( ڈینگی بخار کی علامت) یہ متعدی مرض اچانک بخار شدید سردرد جوڑون اور پٹھوں کا ❤️ درد ( شدید دردوں کے وجہ سے اس مرض ہڈی توڑ بخار ( Break bone fever or bone crusher disease ) کا نام دیا جاتا ہے جو جلدی دھبوں ( Rashes ) کے علامت کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے جلدی دھبہ ( Dengue rash ) چمکدار سرخ رنگ کی ہوتی ہے اوعام طور پر نچلے اعضااور چھاتی ہر ظاہر ہوتا ہے بعض مریضوں میں تمام بدن میں پھیل جاتے ہیں اس کے علاؤہ ڈینگی بخار کے مریضوں کو پیٹ درد متلی ابکائی ہیضہ کے ساتھ معدی کی سوزش کے علامات ظاہر ہوسکتی ہیں کچھ مریضوں میں بہت معمولی علامات پیدا ہوتی ہیں جب کوئی دھبہ ظاہر نہیں ہوتا جسے فلویا دوسرا سائرسی انفیکشن سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ مریضوں میں بخار جریان خون خصوصا ہیمر یجک بخار میں خوانی رگوں سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے اور ناک منہ اور مسوڑھوں سے خون آ نا شروع ہو جاتا ہے ڈینگی ہیمر یجک فیور عام پر 5 مہلک ثابت ہو تا ہے ( ڈینگی بخار کے مریضوں کے لیے غذا) ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کیلئے وٹامن K یعنی تمام سبز پتوں والی سبزیاں پالک سلاد کے پتے باتھوکاساگ میتھی بندگوبھی انڈی اور خمیرہ شدہ پنیر سویابین کے خمیر سے تیار شدہ خصوصی غذا وٹامن بی سی انار پالک ٹماٹر 🥕 گاجر مولی پیاز بندگوبھی شلعجم چقندر مکھن سبز مرچ وغیرہ اور وٹامن سی یعنی تمام شاوہ پھل لیموں مالٹا مسمی سنگتر میٹھا آ ملے سیب امرود وغیرہ نیز چاول مونگ کی دال کی کھچڑی اس مریض میں مفید غذائیں ہیں ڈینگی بخار میں پپیتے کے درخت کے پتوں کا رس مفید ثابت ہوا ہے اس مقصد کیلئے پپیتے کے دوستوں کا رس دو چمچ روزانہ استعمال کرنا مفید ہے اس سے مریض کے پلیٹ لیٹس کے تعداد میں اضافے یوتا ہے خداوند کریم سبھی انسانوں اس بیمار ی سے صحت وتندرستی عطا فرمائے آمین آمین آمین آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *