دبئی میں دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا،
اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتہ کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا جو بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہا تھا۔حکام کے مطابق دبئی میں حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 2 پاکستانی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ادھر وزیراعظم نے دبئی میں میزائل کے ملبے سے پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس کیا ، انہوں نے متاثرہ اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ واقعے پر پاکستانی سفارتی مشنز دبئی حکام سے رابطے میں ہیں،حکومت جاں بحق افراد کی میتوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،دبئی میں میزائل کے ملبے سے پاکستانیوں کی ہلاکت افسوسناک ہے۔
گورنر سندھ نے بھی یو اے ای میں میزائل کے ملبے سے پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے،تنازعات کا واحد حل سفارتکاری، مکالمے اور تحمل میں ہے۔