مسلم لیگ ن کے جلسے پر عوامی رائے توقعات پوری ہوئیں یا نہیں؟

راشد محمود ستی

کوٹلی ستیاں میں مسلم لیگ ن کے حالیہ جلسے کے حوالے سے عوامی توقعات اور ردعمل جاننے کے لیے سینیئر صحافی ظاہر ستی کی سربراہی میں ایک خصوصی عوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں امجد ستی، انجم ستی اور رضا عباس نے بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں۔نوید ستی نے بعذریہ کال شرکت کی
علاقے سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں شہریوں نے بذریعہ کال شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ نون، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنان و مقامی رہنماؤں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔
کانفرنس کے دوران صحافیوں کا مرکزی سوال تھا کہ آیا مسلم لیگ ن کے جلسے سے عوام کی توقعات پوری ہوئی ہیں یا نہیں؟ اس پر تمام شرکاء نے کھل کر اظہارِ خیال کیا اور اپنے اپنے سیاسی و عوامی نقطۂ نظر پیش کیا۔شہریوں نے علاقائی مسائل، سرکاری توجہ کے فقدان اور دیرینہ مطالبات پر بھی مفصل گفتگو کی۔ عوام کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ عوامی آواز سننے کیلئے مؤثر اور منظم پلیٹ فارم مہیا کریں تاکہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات ممکن ہو سکیں۔
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے عوامی فورم باقاعدگی سے قائم کیے جائیں تاکہ علاقائی سطح پر عوامی رائے بہتر انداز میں سامنے آسکے اور نمائندوں تک براہ راست پہنچ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *