عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ڈس ایبلٹی ڈے اور کڈز کارنیول 2025 کی پروقار تقریب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پاکستان سینٹر فار آٹزم کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے محکمۂ انسانی حقوق کے لیے خصوصی معاون راج ویر سنگھ سوڈھا نے بطورِ خصوصی مہمان شرکت کی۔تقریب میں سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (DPED) طٰہ احمد فاروقی، سیکریٹری اسپورٹس منور علی مگسی، صدر آرٹس کونسل سید احمد شاہ، ریجنل ڈائریکٹر DPED فرمان علی تنوری سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔راجویر سنگھ سوڈھا نے اپنے خطاب میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کی ہمت اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بچے معاشرے کے لیے حوصلے اور امید کا پیغام ہیں…



