پیپلز پارٹی ضلع مری کی صدارت ثنا الحق ستی کو دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

تجربہ کار قیادت سے تنظیمی امور بہتر اورپارٹی مزید مضبوط ہوگی احتشام وحید ستی

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما احتشام وحید ستی عرف مون نے کہا ہے کہ ضلع مری میں پاکستان پیپلز پارٹی کی صدارت ثنا الحق ستی کو دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پارٹی مضبوط اور وقار میں اضافہ ہوگا۔احتشام وحید ستی کے مطابق کارکنان میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ثنا الحق ستی تحصیل کوٹلی ستیاں کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ کوٹلی ستیاں انجمن تاجران کے صدر بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثنا الحق ستی ایک معروف سماجی رہنما بھی ہیں۔جو ہر مشکل وقت میں پارٹی اور کارکنان کے ساتھ کھڑے رہے۔کوٹلی ستیاں میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی اکثریت انہیں ضلع مری کا صدر دیکھنا چاہتی ہے۔کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ تنظیمی معاملات سے بخوبی واقف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *