ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری سے متعلق نہایت تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے

ٹھاروشاہ ( کاشان غفار خانزادہ)

اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نوشہروفیروز کی تین ماہ (اگست، ستمبر، اکتوبر 2025) کی مانیٹرنگ رپورٹ میں ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری سے متعلق نہایت تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متعدد اسکول دورے کے دوران بند پائے گئے جبکہ حاضری کا نظام بھی شدید متاثر نظر آیا۔
چیف مانیٹرنگ آفیسر عبدالوحید کلہوڑو کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 1744 غیر حاضری کے کیسز ریکارڈ کیے گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی غیر حاضری، اسکولوں کا بند ہونا اور تدریسی سرگرمیوں کا متاثر ہونا بچوں کی تعلیم کے لیے نقصان دہ ہے، جس پر فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
مانیٹرنگ رپورٹ کی نقول مزید کارروائی کے لیے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن، ڈائریکٹر پرائمری شہید بینظیر آباد، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز، سیکریٹری ایجوکیشن سندھ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہروفیروز کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *