ڈی ای جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان ریجن احمد نوید گوندل نے سنٹرل جیل ڈی جی خان کا تفصیلی دورہ کیا

ڈیرہ غازی خان ( چوھدری احمد ڈیلی جستجو ) ڈی ای جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان ریجن احمد نوید گوندل نے سنٹرل جیل ڈی جی خان کا تفصیلی دورہ کیا کچن اسیران کا تفصیلی معائنہ کیا کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ انچارج کو حکم جاری کیا خواتین وارڈ کا معائنہ کیا نو عمر وارڈ میں سہولیات کا جائزہ لیا جیل ہسپتال کی صورتحال بخوبی معائنہ کیا ہسپتال میں موجود مریضوں سے خریت دریافت کی اور ان کو ملنے والی میڈیسن اور سہولیات کے بارے میں بھی ڈاکٹرز صاحبان کو سختی سے ہدایات جاری کیں جیل میں ہونے والے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ترقیاتی کام چیک کیے کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا قیدیوں وحوالاتیوں کے ساتھ جیل سپریڈنٹ کو خوش اخلاقی عزت و احترام کے ساتھ پیش انے کا حکم دیا صفائی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں غفلت برتنے والے ملازمین کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی حکومت پنجاب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر جاوید احمد کاظمی کی طرف سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جیل کے اندر قیدیوں وحولاتیوں کے ساتھ خوش اسلوبی عزت و احترام سے پیش ایا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *